منیلا،5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے فوجی دستوں نے چھبیس فروری کو قتل کر دیے گئے مغوی جرمن سیاح کی لاش کو تلاش کر لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مقتول سیاح کی لاش ہولو جزیرے کے ایک گاؤں سے ملی ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر فوری طور پر فوجی ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دیا گیا۔ دہشت گرد گروپ ابو سیاف نے چھ لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی تاوان کی رقم نہ ملنے پر جرمن سیاح کو قتل کر دیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے جرمن شہری کو گزشتہ برس پانچ نومبر کو جنوبی فلپائن سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کی کارروائی کے دوران مقتول جرمن شہری کی بیوی بھی ہلاک کر دی گئی تھی۔